• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادیہ خان ’ہنی مون‘ منا رہی ہیں؟

رواں ماہ ایک بار پھر سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے ہنی مون کے لیے شوہر کے ہمراہ پاکستان کے شمالی علاقوں کا رُخ کرلیا۔

شادی کے بعد سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی نادیہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے۔


ویڈیو میں نادیہ خان اپنے شوہر فیصل ممتاز راؤ کے ہمراہ ایک ہوٹل میں موجود ہیں۔انہوں نے ویڈیو میں ہوٹل کا خوبصورت نظارہ بھی کروایا ۔

اداکارہ و میزبان نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’زمین پر جنت اپنے لائف پارٹنر یعنی جیون ساتھی کے ساتھ۔‘

اُنہوں نےبتایا کہ ’وہ اس وقت اپنے شوہر کے ہمراہ مالم جبہ کے ایک نجی ہوٹل میں موجود ہیں۔‘

نادیہ خان کی یہ پوسٹ دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ شادی کے بعد اپنا ہنی مون منا رہی ہیں۔

اداکارہ و میزبان اکثر اپنے شوہر کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اپنے مداحوں کو محظوظ کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ نادیہ خان رواں ماہ ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ فیصل ممتاز راؤ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔

نادیہ خان کے شوہر  پاک فضائیہ میں 18 سال تک خدمات انجام دینے کے بعد 2009 میں ونگ کمانڈر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے اور متحدہ عرب امارات کی فضائیہ میں پہلے انسٹرکٹر پائلٹ اور پھر چیف آف سیفٹی کی حیثیت سے شامل ہوئے۔

نادیہ خان اس سے قبل بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور اُن کے تین بچے ہیں، اُن کی بڑ ی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹےکا نام کیان ہے۔

تازہ ترین