• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشوریا نے طلاق سے متعلق سوال پر میزبان کو کیا جواب دیا؟

بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ اور سابقہ مِس ورلڈ ایشوریا رائے بچن نے طلاق سے متعلق پوچھے گئے سوال پر میزبان کو لاجواب کردیا۔

حال ہی میں ایشوریا رائے نے بچن نے اپنی شادی کی 14ویں سالگرہ منائی اور اس موقع پر اُنہوں نے اپنی ایک فیملی فوٹو انسٹاگرام پر شیئر کی۔


تصویر میں ایشوریا رائے اور اُن کی بیٹی ارادھیا بچن ویڈیو کال پر ابھیشیک بچن سے گفتگو کررہی ہیں جبکہ تصویر میں خوبصورت گلدستوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی شادی پر جہاں اُن کے مداحوں کی جانب سے مبارکباد دی گئیں تو وہیں اداکارہ کا ایک پرانا انٹرویو بھی تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

وائرل انٹرویو میں میزبان نے اداکارہ سے پوچھا تھا کہ آپ کی شادی کی تقریبات کافی دن چلی تھیں ایسی شاندار شادی کے بعد طلاق لینا تو مشکل ہوگا؟

میزبان کے اس سوال پر ایشوریا رائے نے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میری اور ابھیشیک کی شادی شدہ زندگی بہت اچھی گُزر رہی ہے۔‘

بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ’اس لیے ہمیں طلاق کے حوالے سے کسی قسم کے کوئی خیالات نہیں آتے اور نہ ہی ہم ایک دوسرے سے الگ ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ ایشوریا رائے بچن نے 1994 میں مس ورلڈ کا خطاب جیتا تھا اور اس کے بعد سے وہ بالی ووڈ کے مشہور چہروں میں سے ایک بن گئیں۔

ایشوریا رائے بچن نے سال 2007 میں ابھیشیک بچن سے شادی کی تھی اور اُن کی ایک بیٹی ہے۔ 

تازہ ترین