• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ترانے کی ڈیجیٹل ریکارڈنگ آخری مراحل میں ہے: فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قومی ترانے کی ڈیجیٹل ریکارڈنگ اپنے آخری مراحل میں داخل ہے۔

گزشتہ روز فواد چوہدری نے شوبز انڈسٹری اور صحافی برادری کے لیے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے کچھ نئے اقدامات سے عوام کو آگاہ کیا تھا۔

حکومت کے نئے اقدامات کے بارے میں جاننے کے بعد کئی سوشل میڈیا صارفین نے خوشی کا اظہار کیا تو وہیں ایک صارف نے فواد چوہدری کو ڈیجیٹل قومی ترانہ ریکارڈ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

ٹوئٹر صارف کے مشورے پر جواب دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ’میں نے سال 2018ء میں قومی ترانے کی نئی ریکارڈنگ کا آغاز کیا تھا جو کہ اب اپنے آخری مراحل میں داخل ہے۔‘

فواد چوہدری نے کہا کہ ’ہمارے پاس کچھ مہینوں میں ترانے کی نئی ڈیجیٹل ریکارڈنگ ہوگی۔‘

واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا تھا ک فلم اور ڈرامے کی بحالی پہلی ترجیح ہے، سرسید، ٹیپوسلطان کی زندگیوں پرعالمی سطح کی پروڈکشن پرکام شروع کیا جا رہا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا تھا کہ نوجوان ڈرامہ، فلم سازوں کو کامیاب جوان پروگرام سے 5 کروڑ روپے تک قرض دیں گے۔

 انہون نے کہا تھا کہ پرنٹ، ٹی وی میڈیا کے صحافیوں کو وزیراعظم ہاوسنگ پراجیکٹ سےگھر، صحت کارڈ دیں گے۔

فوادچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ تنخواہوں کی ادائیگی لازمی کرنے کے لیے قانون سازی اور انشورنس لا رہے ہیں، پریس کلب کو سہولتیں دینا بھی میری پالیسی ہوگی، اس کے ساتھ ہی ڈیجیٹل میڈیا کو مکمل سپورٹ کریں گے۔

تازہ ترین