• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، خودکش حملہ آور کے فنگر پرنٹس نادرا کو شناخت کیلئے بھیج دیے گئے

کوئٹہ میں خودکش حملہ کرنیوالے کے فنگر پرنٹس نادرا کو شناخت کیلئے بھیج دیے گئے۔ حملہ آور کے اعضا کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔

ترجمان بلوچستان پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے ہمیں اچھی لیڈ ملی، دھماکے کے مقام کی جیو فینسنگ کی جارہی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہوٹل دھماکے کی تحقیقات چار مختلف ٹیمیں کررہی ہیں۔

پولیس کے ترجمان نے کہا کہ صوبے میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے، داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کردی ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کے زرغون روڈ پر مقامی ہوٹل کی پارکنگ میں ہونے والے دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے تھے۔

تازہ ترین