کوئٹہ ( آن لائن ) کوئٹہ دھماکے ایمل کانسی اور شاہ زیب شاہد، شب و روز ساتھ گزارنے والے دو دوست جو دنیا سے رخصت بھی اکٹھے ہوئے ایمل خان کانسی کے اہلِخانہ ان کی شادی کی تیاریاں کر رہے تھے، جو عید کے بعد ہونا قرار پائی تھی۔ ایمل چار بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے، شاید اسی لیے ان کی شادی دھوم دھام سے ہونی تھی۔ مگر کوئٹہ میں گذشتہ رات ہونے والی دہشت گردی کی کارروائی نے ( ان کے خاندان سمیت ) کئی لوگوں کو زندہ درگور کر دیا ہے۔