• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر پولیس نے ملزم کو ریلیف دے کرضمانت کرا دی، مدعی کا الزام

ملتان (سٹاف رپورٹر) سورج میانی عثمانیہ بازار کے رہائشی منیر احمد کو زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جو زیر علاج ہے متعلقہ تھانہ صدر نے ایف آئی آر درج کر کے کارروائی کرتے ہوئے نامزدملزم حبیب اور اس کے سات نامعلوم ساتھیوں کو گرفتار کیا تفتیشی افسرنے مبینہ طور پر ملزم سے ساز باز کرکے حبیب کو بے گناہ قرار دلوا کر ضمانت دلوادی جبکہ وہ مرکزی ملزم ہے ملزم کی ضمانت کے ردعمل میں متاثرہ شخص کے اہل خانہ نے عثمانیہ بازار میں احتجاجی مظاہرہ کیا منیر احمد کی اہلیہ غلام سکینہ، بیٹی سدرہ،فروہ ،بھائی تنویر حسین نے احتجاج کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، آر پی او اور سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا کہ ہمارے اصل ملزم کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور اے ایس آئی کو بھی معطل کیا جائے۔
تازہ ترین