• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے محفوظ علاقے میں بڑا واقعہ پیش آنا حکومت کیلئے لمحہ فکر ہے ،ثمر ہارون بلور

پشاور(لیڈی رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ترجمان و ممبر صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور نے کوئٹہ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ کے محفوظ علاقے میں اتنا بڑا واقعہ پیش آنا حکومت کے لیے لمحہ فکر ہے پاکستان میں سیکورٹی کے حالات خراب ہو رہے ہیںپاکستان میں ایک بار پھر دہشتگردی بڑھ رہی ہے موجودہ حالات کے پیش نظر نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثمر ہارون بلور نے کہا کہ ملک میں کورونا کے کیسز روز بہ روز بڑھ رہے ہیں جبکہ حکومت کورونا کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہے پاکستان میں عوام کو ویکسینیشن میں سستی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے اگر اسی رفتار سے ویکسی نیشن جاری رہی تو تیرہ سالوں میں بھی ویکسی نیشن کا عمل مکمل نہیں ہوگاانہوں نے کہا کہ حکومت چھوٹے دوکانداروں کو ریلیف دے کورونا کے باعث کاروبار تباہ ہو گیا ہے2020 ء میں حکومت کورونا وباء کے پیچھے چھپ گیا تھا کیونکہ حکومت نااہل لوگوں کے پاس ہے نااہل حکمران ملک کو تباہی کی جانب لے جا رہے ہیں، پڑوسی ممالک کی جی ڈی پی ریٹ ہم سے کئی بہتر ہے کرپشن اور نااہلی کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہر میں صرف برائے نام سستے بازار قائم کئے گئے ہیں صرف اپنے اشتہارات کے لئے بازار قائم کئے گئے ہیں جس سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے جبکہ شہر میں یوٹیلیٹی اسٹورز میں بھی عوام کو ریلیف نہیں مل رہا ہے ۔ عوام اشیائے خوردونوش کے لئے رل رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کو مقروض بنادیا ہے حکمرانوں نے 33 بلین کا قرضہ لیا ہے جبکہ حکومت نے نا اہل آدمی کو وزیر خزانہ بنادیا ہے حکومت شکلیں نہ بدلیں جبکہ پالیسی کو بدل دیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سخت حالات کے باعث خدائی خدمت گار تحریک کے تحت کل سے غریب عوام میں کھانا تقسیم کیا جائے گا ۔
تازہ ترین