وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ترکی کے2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے، ایران میں پاکستانی سفیر رحیم حیات اور ایرانی وزارتِ خارجہ کےحکام نے انہیں الوداع کیا۔
شاہ محمودقریشی ترکی میں سہ فریقی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، وہ اپنے ترک ہم منصب اوراعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون کےفروغ پربات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔