بالی ووڈ کے سینئر اداکار بومن ایرانی نے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کے بارے میں کہا ہے کہ وہ ایک اچھے مارکیٹنگ پروفیسر ہوں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سینئر اداکار بومن ایرانی سے بالی ووڈ کے پرفیکشنسٹ عامر خان کے لیے ایک متبادل پیشہ چننے کو کہا گیا۔
سینئر اداکار بومن ایرانی نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ عامر خان مارکیٹنگ کے لیے ایک بہت اچھے پروفیسر بن سکتے ہیں۔
بومن نے اس شعبے کو عامر خان کے لیے منتخب کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے عامر کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے سنا تھا کہ کسی چیز کی مارکیٹنگ کیسے کی جائے۔
بومن نے انکشاف کیا کہ تمام مارکیٹنگ کے پروفیشنل عامر کی باتیں بہت غور سے سُن رہے تھے تو اس لیے مجھے لگتا ہےکہ عامر مارکیٹنگ پڑھانے کے لیے ایک اچھے استاد ہوسکتے تھے۔
واضح رہے کہ اداکار عامر خان اور بومن ایرانی نے راجکمار ہیرانی کی فلم ’3 ایڈیٹس‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔