کراچی ( اسٹاف رپورٹر) قومی جونیئر ہاکی کیمپ کے دوران بائیو سیکیور ببل پر سختی سے عمل در آمد کیا جارہا ہے ۔ پی ایچ ایف نے کیمپ میں تین ڈاکٹرز ڈاکٹر ظہیر خان،ڈاکٹر ثمر اسلام اور ڈاکٹر محسن علی کی تقرری کی ہے تاہم ڈاکٹرز کو پی ایچ ایف کی جانب سے تاحال کوئی لیٹر جاری نہیں کیا گیا ہے، ایس او پیز کے کھلاڑیوں کے ایدھی ہاکی اسٹیڈیم سے باہر جانے پر پابندی ہے اس کے علاوہ کھلاڑی باہر سے کھانے پینے کی اشیاء نہیں منگواسکتے ہیں۔