• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، نئےشہر گندھارا سٹی کی اراضی کیلئے مسودہ اسمبلی میں پیش

پشاور(نمائندہ جنگ) خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور میں گندھارا سٹی(پشاور ماڈل ٹاؤن) کے نام سے نیا شہر بسانے کیلئے اراضی کے حصول کیلئے قانونی مسودہ اسمبلی میں پیش کردیا ہے، گزشتہ روز صوبائی اسمبلی اجلاس میں وزیر بلدیات اکبر ایوب خان نے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا ،جس کی رو سے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی مجوزہ گندھارا سٹی کیلئے لینڈ شیئرنگ کی بنیاد پر مقامی افراد سے زمین حاصل کریگی۔

تازہ ترین