کوئٹہ (نمائندہ جنگ) ہوٹل پارکنگ خود کش حملے کی تحقیقات کیلئے چار ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔ مختلف سی سی ٹی وی فوٹیچ سےپیشر رفت ہوئی ہے ہوٹل انتظامیہ کو سیکورٹی انتظامات مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے ذرائع کے مطابق تین روز قبل زرغون روڈ پر واقعہ ہوٹل کی پارکنگ میں ہونے والے خود کش حملے کی تحقیقات کیلئے انسپکٹر جنرل آف پولیس نے چار ٹیمیں تشکیل دیدی ہے جبکہ سی ٹی ڈی نےشواہد کی روشنی میں تحقیقات کا دائر بھی وسیع کر دیا ہے ذرائع نے بتایا کہ خودکش حملہ آور کے فنگر پرنٹ نادرا اور اعضا کے نمونے ڈی این اے کیلئے بھجوادیے ہیں جب کہ دھماکے کے مقام کی جیو فین سنگ بھی کی جارہی ہےجبکہ مختلف سی سی ٹی وی فوٹیج سے کچھ سراغ ملا ہے ذرائع کے مطابق رمضان المبارک میں پہلے ہی پولیس مکمل الرٹ تھی مگر اس طرح کی کارروائیوں کو روکنا ممکن نہیں، ہوٹل انتظامیہ کو سکیورٹی انتظامات مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے۔دھماکے کے بعد صوبے بھر کی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے، داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری کے ساتھ اہم عمارتوں اور تنصیبات پر اے ٹی ایف کے اہلکار تعینات کیے ہیں جب کہ پاک افغان سرحد پر بارڈرلگانے سے صوبہ پرامن ہوسکتا ہے۔