کوئٹہ (نمائندہ جنگ) حکومت بلوچستان نے کووڈ 19کی وباء کے دوران فرائص کی ادائیگی کے دوران جاں بحق ہونے والے پانچ ڈاکٹرز کو شہید قرار دے دیا گیا۔محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیے کے مطابق مجاز حکام کی پیشگی منظوری سے کوویڈ 19وباء میں اپنے فرائص کی ادائیگی کے دوران وفات پانے والے ڈاکٹر محمد زبیر خان سابق چیف میڈیکل افسر بی ایم سی کوئٹہ،ڈاکٹر جنید ایوب گچکی سابقہ چیف میڈیکل افسر ٹیچنگ ہسپتال کیچ، جاوید اقبال لیب ٹیکنولوجسٹ فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ،منورخان سابق ڈسپنسر سنڈیمن صوبائی ہسپتال کوئٹہ اور دلاور خان سابقہ ڈسپنسر سنڈیمن صوبائی ہسپتال کوئٹہ کو شہید قرار دے دیا گیا ہے۔