• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتیاطی تدابیر سے اپنے پیاروں کو بچا سکتے ہیں: صدرِ پاکستان

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ چند احتیاطی تدابیر اختیار کر کے آپ اپنے پیاروں اور ہم وطنوں کی زندگیاں بچا سکتے ہیں۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت گورنر ہاؤس کراچی میں اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی تیسری لہر اور ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بریفنگ دی۔

اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر علی زیدی، سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو و دیگر نے شرکت کی۔


صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے لوگ بہت زیادہ احتیاط کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کی نئی لہر پہلے سے زیادہ مہلک ہے جو تیزی سے پھیل رہی ہے، حکومت کو ایک بار پھر آپ کا تعاون درکار ہے۔

تازہ ترین