گوجرانوالہ میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے موبائل سستی شاپ اور موبائل دستر خوان کا افتتاح کیا اور موبائل دستر خوان رکشے پر سوار ہوکر رکشہ چلاکر بھی دکھایا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھا کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی فیملی کا حصہ ہیں اور فیملی میں ناراضگیاں ہوتی رہتی ہی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں واضح کردینا چاہتی ہوں کہ وزیراعظم نہ کسی کے ساتھ ناانصافی ہونے دیں گے اور نا ہی کسی کو حکومتی چھتری سےکسی کو ریلیف لینےدینگے۔