• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں دہشت گردی قابل مذمت ہے، امجد امین بوبی

وٹفورڈ (پ ر)کمیونٹی فورم وٹفورڈ کے رہنماامجد امین بوبی ، سر پرست اعلیٰ چوہدری محمد افسر ، شفقت اقبال تبسم، شہزاد کشمیر ی ، کونسلر عمران حمید ملک ، حاجی محمد منیر نےمشترکہ بیان میں کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت تحریک آزادی کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کے اندورنی معالات میں با ر با ر مداخلت کر رہا ہے ۔وزیراعظم پاکستان عمران خان نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ کے فورم پر آواز بلند کی مگر بھارت اور افعانستان پاکستان کے اندرونی حالات میں مسلسل مداخلت کر رہے ہیں ان رہنمائوں نے کہا پاکستان دہشت گردی کے خلاف سخت جارحانہ پالیسی اختیار کرے، یہ پاکستان کی سالمیت اور بقاء اور قومی خودمختاری کا مسئلہ ہے، پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے ، رہنمائوں نے کہا افعانستان بھارت کا بیس کیمپ ہے آج تک افعانستان نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت نہیں کی ہے۔
تازہ ترین