• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم ملتان آمد پر صوبے کا اعلان کریں، سرائیکی رہنماؤں کی پریس کانفرنس

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم ملتان آمد پر صوبے کا اعلان کریں، سول سیکرٹریٹ کے لولی پاپ کو مسترد کرتے ہیں صوبے کا اعلان نہ ہوا تو سیاہ جھنڈیوں سے استقبال ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار سرائیکی رہنمائوں ظہور دھریجہ ، ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ اور شریف خان لاشاری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ 100دن میں صوبہ بنانے کا وعدہ کرنے والے عمران خان بارہ سو دنوں میں صوبہ تو کیا صرف صوبہ کمیشن بھی نہیں بنا سکے۔سرائیکی رہنمائوں نے کہاکہ عمران خان کی مرکز اور صوبے میں حکومت صرف سرائیکی وسیب کی وجہ سے ہے ۔مگر سب سے زیادہ نقصان سرائیکی وسیب کو دیا گیا۔
تازہ ترین