پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا، کورونا سے زندگی کی بازی ہارنے والے ڈاکٹروں کی تعداد 63 ہوگئی ،کیپٹن (ر) ڈاکٹر ممتاز حسین چند روز سے کورونا کی وجہ سے اسپتال میں داخل تھے۔ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (پی ڈی اے) کے مطابق ضلع کرم کے چلڈرن سپیشلسٹ کیپٹن (ر) ڈاکٹر سید ممتاز حسین شاہ پچھلے چند روز سے کورونا کی وجہ سے ہسپتال میں داخل تھے جوگذشتہ روز انتقال کر گئے، کورونا سے ان کے پھیپھڑے شدید متاثر ہوئے تھے، ممتاز حسین شاہ اسلام آباد میں پرائیویٹ کلینک چلاتے تھے، مرحوم کو آبائی گائوں زیڑان حاجی گل میاں کلے میں سپردخاک کر دیا گیا۔