حکومتی احکامات پر پشاور میں بی آر ٹی سروس آج معطل رہے گی۔
ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی سروس 26 اپریل سے فعال کردی جائے گی۔
ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ سروس کی عارضی معطلی کا اطلاق تمام فیڈر روٹس پر بھی ہوگا۔
ذرائع کے مطابق بی آر ٹی کے متعدد اسٹیشنز اور ٹریک پر مرمتی کام کی وجہ سے سروس کو عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔