وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کو پاکستان نے کبھی اہمیت نہیں دی۔
جیو نیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کے لیے کوئی باقاعدہ بیک ڈور چینل نہیں ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انٹیلی جنس لیول پر گفتگو ہے اور وہ ہمیشہ رہتی ہے۔
علاوہ ازیں ترک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یو اے ای کے ذریعے پاک بھارت بات چیت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔