• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ،شاپنگ سینٹر بند کرانے پر جھگڑا، ایک ملازم اور 2 لیویز اہلکار زخمی

کوئٹہ ( نمائندہ جنگ)کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے شاپنگ سینٹر کو بند کرانے کی کوشش پرسینٹر کے عملے اور اسسٹنٹ کمشنر کے اہلکاروں میں جھگڑ ا ہوا،فائرنگ سے شاپنگ سینٹر کا ایک ملازم اور لیویز دو اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے،ڈی سی کوئٹہ کے مطابق سینٹر کے عملے نے لیویز اہلکاروں سے 3 کلاشنکوف، ایک وائرس سیٹ اور ایک موبائل فون چھین لیا، ، صوبائی وزیر داخلہ نے واقعہ کا نوٹس لینے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے لیویز اہلکاروں کے ہمراہ گزشتہ روز تولہ رام روڈ پراسمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے شاپنگ سینٹر کو بند کرانے کی کوشش کی ، اس دوران شاپنگ سینٹر کے عملے اور اسسٹنٹ کمشنر کے عملے کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا، اہلکاروں نے پانچ افراد کو حراست میں لے کر سٹی پولیس کے حوالے کیا ۔

تازہ ترین