• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کورونا کی آڑ میں سیاسی تنقید نہ کریں، یاسمین راشد

لاہور ( نمائندہ جنگ ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ بلاول بھٹوکی پریس کانفرنس سن کردلی افسوس ہوا۔بلاول بھٹو کورونا کی آڑ میں سیاسی تنقید نہ کریں،ملک اس وقت جنگی بنیادوں پرکوروناکامقابلہ کررہاہے اورآپ سیاست کررہے ہیں۔ پنجاب میں آکسیجن فراہمی کی صورتحال اطمینان بخش ہے ، آپریشن 2 ہفتے تک ملتوی کر دیئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نےاتوار کے روز 90شاہراہ قائداعظم پر اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار سندھ بھر کے ہیلتھ کئیروکرزکو پنجاب سے زیادہ ویکسین کا کوٹہ دیاگیاجس پرکوئی اعتراض نہ کیاگیا۔اگروزیراعظم عمران خان مشکل وقت میں بھارت کی مددکرنے کوتیارہیں تووہ سندھ کوکیسے نظراندازکرسکتے ہیں۔
تازہ ترین