ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرمین سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی رانا محمد فراز نون، ڈاکٹر ظفر ہانس، عبدالباری جعفری، رافیہ ملک، حانیہ خان اور ایمن خان نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کے دورہ ملتان کا خیر مقدم کرتے ہیں مگر دورہ تب یاد گار ہو سکتا ہے کہ وزیر اعظم اپنے وعدے کے مطابق صوبے کا اعلان کریں۔ انہوں نے کہا کہ سرائیکی صوبہ وسیب کے تمام مسائل کا حل ہے اور سرائیکی صوبے کے قیام پر عمران خان کا نام تاریخ کے انمٹ نقوش پر درج ہو جائے گا۔