• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ویکسین کی پہلی خوراک کے منتظر


قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ تا حال شروع نہ ہوسکا ہے جبکہ کھلاڑی پہلی خوراک کے منتظر ہیں۔

ہاکی فیڈریشن اور اولمپک ایسوسی ایشن  کی جانب سے قومی کھلاڑیوں کو کورونا ویکسین لگانے کی درخواست کی گئی ہے۔

سیکریٹری میڈیکل کمیشن پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) ڈاکٹر اسد عباس کے مطابق قومی کھلاڑیوں کو اس وقت ویکسین کی اشد ضرورت ہے، ویکسین کا عمل مکمل کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری میڈیکل کمیشن  ڈاکٹر اسد عباس نے کہا ہے کہ ویکسین کی ڈوز مکمل ہونے کے تین ہفتوں بعد اینٹی باڈیز بنتی ہیں، ہاکی کے جونئیر اور سینئر کھلاڑیوں کی انٹرنیشنل سرگرمیاں شروع ہونے والی ہیں۔

ڈاکٹر اسد عباس کے مطابق ٹوکیو اولمپکس کے لیے بھی کھلاڑیوں اورآفیشلز کی کورونا  ویکسینیشن ہونی ہے، کھلاڑیوں کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسینیشن لگانی چاہیے۔

تازہ ترین