• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، بھارت کو بیٹھ کر بات چیت کرنے کی ضرورت ہے، شاہ محمود


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت 5 اگست 2019ء کے فیصلوں پر نظرثانی کرے تو پاکستان حل طلب تمام مسائل پر بات کرنے کو تیار ہے، دونوں ممالک کو بیٹھ کر بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔

ترک خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے، یہ دونوں ملکوں کیلئے خودکشی ہوگی، پاکستان اور بھارت کو بیٹھ کر بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈی جی ایم اوز کے درمیان بات چیت کا دونوں اطراف سے خیر مقدم کیا گیا، سیز فائر پر بھارتی رہنماؤں نے عزم کا اعادہ کیا، بھارتی اقدام سے کشیدگی میں کمی آئی جس کا دونوں جانب خیر مقدم کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان معاملے پر سیاسی سمجھوتہ نہ ہوا تو وہاں دوبارہ سے خانہ جنگی ہوسکتی ہے، افغان طالبان کو امن عمل سے جوڑے رکھنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ دوحا میں شروع امن عمل استنبول کانفرنس کے ذریعے منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے۔

تازہ ترین