• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادو مقابلہ کے بعد ڈاکو ہلاک ،حافظ آباد میں پولیس موبائل کو حادثہ

Dadu Encounter Theif Dead Hafizabad Police Mobile Accident
دادو میں مبینہ پولیس مقابلےکے دوران جرائم کی 20 سے وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ڈاکو ہلاک ہوگیا ۔دوسری طرف حافظ آباد میں گشت پر مامور پولیس موبائل ٹرک سے جاٹکرائی ، حادثے میں 4پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔

حیدرآباد پولیس نے دادو کے علاقے فُلجی میں بدنام ڈاکو اسماعیل کھڑوس کی موجود کی اطلاع پر کارروائی کی۔ دوران کارروائی مبینہ مقابلے میں بدنام ڈاکو اسماعیل کھڑوس ہلاک ہوگیا ۔

ایس ایس پی حیدرآباد عرفان بلوچ کے مطابق ہلاک ڈاکو 20 سے زائد مختلف سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

ادھر حافظ آباد کے علاقے کوٹ سرور میں پیش آیا جہاں پولیس موبائل علاقے میں معمول کا گشت کرتے ہوئے ایک ٹرک سے جاٹکرائی ۔

حادثے میں 4پولیس اہلکار زخمی ہوئے جن میں 2 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ چاروں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین