• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی کی جہانگیر ترین پر نام لیے بغیر تنقید


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین اور ہم خیال اراکین کا نام لیے  بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  لائن کھینچ دو، ادھر ہوجاؤ یا ادھر ہوجاؤ، یہ تیتر بٹیر نہیں چلے گا۔

ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کارکن اس بات پر دھیان نہ دیں کہ چار ایم این اے یا ایم پی اے بگڑ گئے۔

 شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کی بنیاد رکھنا تبدیلی کی نشانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنہیں ابھی بھی تبدیلی دکھائی نہیں دیتی تو وہ سیاسی چشمہ پیش کریں گے۔

تازہ ترین