ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے پر پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 6 میں آج سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔
داخلی و خارجی راستوں پر صرف ایمرجنسی کی صورت میں نرمی ہو گی۔
سی سی پی او کہتے ہیں شہری ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔
یاد رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ والے شہروں میں لاک ڈاؤن کی تجویز پر غور کیا گیا۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر اور نیشنل کوآرڈینیٹر این سی او سی لیفٹینٹ جنرل حمود الزمان کی زیرصدارت اجلاس میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی اور تعلیمی اداروں کی بندش کی تجویز بھی رکھی گئی۔