پشاور (اسٹاف رپورٹر) پشاور میں’’ گندھارا سٹی ‘‘ کاقیام، صوبائی اسمبلی سے بل پاس کرلیا ہے،خیبر پختونخوا اسمبلی نے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل پاس کرتے ہوئے پاکستان اور افغانستان کے درمیان آمدورفت اور تجارتی راستوں کی بندش کا معاملہ تفصیلی بحث کیلئے منظور کرلیا ، قبائلی ارکان نے انضمام کے باوجود قبائلی اضلاع اور عوام کی محرومیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک کوئی نیا ہسپتال نہ سکول بن سکا، سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہیں، تعلیم، صحت اور پولیس کے نظام میں تمام اصلاحات برائے نام ہیں، قبائلی اضلاع کے مسائل حل نہ ہوئے تو احتجاج کا راستہ اپنائیں گے،گزشتہ روز میر کلام خان نے تحریک التوا پیش کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت ملک شدید معاشی بحران کا شکار ہے۔