• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں موجودہ چیئرمین نیب لگانے پر شرمندہ ہوں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد /راولپنڈی (این این آئی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ ہماری حکومت کی ایک بھرتی غلط ہوئی ہے تو باقی سب ٹھیک ہوئی ہے،میں موجودہ چیئرمین نیب لگانے پر شرمندہ ہوں، آج دو نمبر کام انصاف کے ادارے میں ہو رہے ہیں ،چینی کی کرپشن انہی نظر نہیں آتی، پی پی ایل ایم ڈی کی بھرتی غیر قانونی کی ہے، نیب نے مجھے سوالنامہ دیا ہے۔

نیب پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ اگر وزیراعظم کو کورونا بڑھنے مہنگائی بڑھتے اور معیشت کے تباہی ہونے پرفخر ہے ،اس آدمی کو ماننا چاہے کہ یہ ناکام ہو گیا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ویکسینیشن ابھی تک نہیں ہو رہی، نیب مجھ سے اور میں بھی نیب سے محبت کرتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا معاملہ چل رہا ہے ،پارلیمان کے علاوہ کوئی نہیں کر سکتا ۔

تازہ ترین