زیوریخ(جنگ نیوز) سوئٹزر لینڈ نے بھارت کو کورونا وائرس کے حوالے سے ہائی رسک ممالک کی فہرست میں ڈال دیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارت سے سوئٹزر لینڈ آنے والوں کو 10 روز قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ بھارتی مسافروں پر پابندی کا اطلاق پیر کے روز سے شروع ہوگیا ہے۔