• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردن: گرجا گھر میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک ہوگئے

اردن کے صوبہ کرک کے ایک گرجا گھر میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق گرجا گھر میں آخری رسومات کی ادائیگی جاری تھی کہ مسلح ملزمان نے داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کردی، ایک حملہ آور کے پاس رائفل جبکہ دوسرے کے پاس پستول تھی۔

اردن کے سرکاری ٹی وی نے محکمہ پبلک سیکیورٹی کے حوالے سے بتایا کہ حکام نے حملے میں ملوث مشتبہ افراد کی تلاش شروع کردی ہے،  فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے تقریباً 10 افراد میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ایک گاڑی میں سوار دو افراد اس سے اترے اور جنازے میں شریک افراد پر تقریباً پانچ منٹ تک مسلسل فائرنگ کی، جس کے بعد وہ فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے وقت چرچ کے اندر اور باہر تقریباً 150 سے 200 افراد موجود تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید