• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ایران سرحد کی بندش کے حوالے سے زمینی معلومات نہیں ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایران سرحد کی بندش کے حوالے سے زمینی معلومات نہیں ہیں، دونوں ممالک کے درمیان زائرین کی آمد و رفت جاری ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حوثی حملوں کے حوالے سے مکہ معاہدے کے مطابق تینوں ممالک مل کر فیصلہ کریں گے، بدر مفاہمتی یادداشت انتہائی اہم ہے، اس میں چاروں ممالک دفاعی صنعت کے شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں، امید ہے چاروں ممالک بدر مفاہمتی یادداشت پر ایک دوسرے سے مفید تنائج حاصل کریں گے۔

پاکستان بطور ثالث امریکا اور ایران دونوں کے ساتھ رابطے میں ہے، پاکستان دونوں فریقین کے درمیان تناؤ میں کمی پر یقین رکھتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مارکو روبیو کا پاکستان کے جوہری ریاست ہونے کا بیان دیکھا ہے، پاکستان اور امریکا کے درمیان انتہائی مضبوط تجارتی و سرمایہ کاری پر مبنی تعلقات ہیں، سندھ طاس معاہدہ بلاشبہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہے تاہم یہ مستقبل کیلئے ایک مثال ہے، پاکستان علاقائی تناؤ میں کمی چاہتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید