پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے نون لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔
ایک بیان کے ذریعے صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف نے کہا ہے کہ جاوید لطیف پارٹی کے مخلص ساتھی ہیں، ان کی گرفتاری پر افسوس ہوا۔
قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف نے مزید کہا کہ پارٹی کارکنوں، سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریاں حکومتی بوکھلاہٹ ظاہر کرتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ افہام و تفہیم اور ہم آہنگی کا جذبہ ملک اور معاشرے کو آگے لے کر جاتے ہیں، امید ہے کہ عدلیہ جاوید لطیف کے معاملے میں انصاف کے تقاضے پورے کرے گی۔