جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاناما کی آف شور کمپنیاں منظر عام پر آنے کے بعد جن پر الزام ہے وہ بھی آف شور کمپنی کے مالک ہیں اور جو الزام لگارہے ہیں دھرنے دے رہے ہیں وہ بھی آف شور کمپنی کے مالک ہیں۔
سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہودی لابی پاکستان میں کام کررہی ہے، خیبرپختونخوا پر بھی یہودی لابی مسلط ہے، عمران خان اپنے یہودی سالے کی انتخابی مہم میں حصہ لینے لندن گئے اور اسے سپورٹ کیا۔