• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کابینہ کی ٹاؤن آفیسرز کی گریڈ 11 سے 16 میں ترقی

سندھ کابینہ نے ٹاؤن آفیسرز کی گریڈ 11 سے گریڈ 16 میں ترقی کر دی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدرارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سندھ کابینہ نے مختلف فیصلوں کے علاوہ ٹاؤن آفیسرز کی گریڈ 11 سے گریڈ 16 میں ترقی کی منظوری دی۔

ترجمان وزیرِاعلیٰ سندھ نے بتایا ہے کہ 184 ٹاؤن آفیسر 2010ء میں گریڈ بی ایس 11 میں بھرتی کیئے گئے تھے، وزیرِاعلیٰ مراد علی شاہ نے محکمہ بلدیات کو ان ملازمین کو سندھ حکومت کے پےرول پر لانے کی ہدایت کر دی، اس طرح ان ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

اجلاس میں محکمہ بلدیات کی جانب سے ریبیز کنٹرول پروگرام کیلئے گاڑیاں خریدنے کی سندھ کابینہ سے درخواست کی گئی۔

وزیرِ بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے اجلاس کو بتایا کہ پروگرام کیلئے 60 اسمال سائیز 800 سی سی پک اپ گاڑیاں خریدنی ہیں، پروگرام کے تحت اسٹریٹ ڈوگ پکڑ کر ان کو ویکسینیٹ کیا جائے گا۔

سندھ کابینہ نے اسکیم کے لیے 240 ملین روپے کی منظوری دے دی۔

کابینہ کے اجلاس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ڈویژنل سطح پر منتقل کرنے کی منظوری دی گئی۔

سندھ کابینہ نے اس ضمن میں فیصلہ کیا کہ اب سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پالیسی دے گی، جس پر عمل درآمد کیلئے ہر ڈویژن میں ریجنل بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ہو گی، ایس بی سی اے ڈویژنل بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ڈویژن کے نام سے کام کرے گی۔

کابینہ نے فیصلہ کیا کہ ریجنل بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا سربراہ چیف کلیکٹر ہو گا، ایس بی سی اے کراچی اور حیدرآباد کے چیف کنٹرولر گریڈ 20 کے ہوں گے، باقی دیگر ڈویژنل بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے چیف کنٹرولر گریڈ 19 کے ہوں گے۔


کابینہ نے سندھ ہائی ڈینسٹی ڈیولپمنٹ بورڈ ایکٹ میں کچھ ترامیم کی منظوری بھی دی جبکہ ایکٹ کو اسمبلی بھیجنے کی بھی منظوری دی گئی۔

محکمہ بلدیات سندھ نے سندھ واٹر ایکٹ 2020ء کابینہ میں پیش کر دیا، جس کی سندھ کابینہ نے منظوری دے دی۔

اس ایکٹ کے تحت سندھ واٹر ریسورس کمیشن وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ماتحت قائم ہو گا، واٹر کمیشن کے اختیارات میں پانی کا تحفظ، تقسیم اور پانی کے ذرائع بڑھانا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ واٹر کمیشن گھروں، زراعت، ماحولیات، صنعتی علاقوں کیلئے پانی مختص کرے گا۔

تازہ ترین