• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمے رائنا کی مقبولیت تنازع کے بعد بھی برقرار

بھارتی کامیڈین سمے رائنا کی مقبولیت ’انڈیا گاٹ لیٹنٹ‘ تنازع کے بعد بھی برقرار ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سمے رائنا نے رنویر الہ آبادیا کے انڈیا گاٹ لیٹنٹ تنازع کے بعد پہلی پوسٹ یوٹیوب پر شیئر کی، جسے صرف 1 منٹ میں8 ہزار سے زائد لائکس مل گئے۔

سمے رائنا کے چینل پر شیئر پوسٹ صرف ممبران کےلیے تھی، اسے 2 ایموجیز کے ساتھ لگایا گیا، جن میں سے ایک دل جبکہ دوسرا گلے لگانے کا ایموجی تھا، جو عام حالات میں اظہار یکجہتی اور اتحاد کےلیے استعمال ہوتا ہے۔

یوٹیوب پر ایک فین نے سمے رائنا کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا، جس میں پوسٹ کو 7500 سے زائد لائکس مل چکے تھے اور یہ سب صرف 1 منٹ کے اندر ہوا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک صارف نے بتایا کہ پوسٹ کو صرف 4 منٹ میں 10 ہزار سے زائد لائکس مل گئے، میرے خیال میں یہ بہت بڑی بات ہے۔

ایک اور صارف نے جواب دیا کہ یہ تو بہت کم ہے، اگر یہ عام پوسٹ ہوتی تو اب تک 1 لاکھ سے زائد لائکس ہوچکے ہوتے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطاب کچھ لوگ قیاس آرائی کررہے ہیں کہ سمے رائنا ایک ویڈیو شیئر کرنا چاہتے تھے لیکن وہ تنازع اور قانونی کارروائی کے پیش نظر ایسے نہیں کرسکے ہیں۔

کامیڈین نے تنازع کے بعد پہلی بار یوٹیوب چینل پر کچھ شیئر کیا، شیئر کی گئی ویڈیو نئی نہیں تھی، سمے فی الحال کینیڈا میں ٹور پرفارمنس دے رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ ہفتے پہلے بھارت میں سمے رائنا کا شو انڈیا گاٹ لیٹنٹ میں کیے گئے یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا کے متنازع تبصرے کے بعد معاملات بگڑ گئے۔

اس معاملے پر مقدمات درج ہوئے اور بات سپریم کورٹ تک جاپہنچی، حکام کی ہدایت پر سمے رائنا نے شو کی تمام اقساط یوٹیوب سے ہٹادیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید