• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کا امکان

کراچی (این این آئی)سندھ کابینہ میں رواں ہفتے تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے‘ سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کو دوبارہ سندھ کابینہ کا حصہ بنانے کا بھی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ چیئر مین پی پی بلاول بھٹو زرداری سے مشاورت کے بعد کابینہ میں ردو بدل عمل میں لائیں گے۔ذرائع کے مطابق سندھ کے کئی وزرا کے قلمدان تبدیل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ کابینہ میں دو وزرا اور دو مشیروں کے اضافے کا بھی امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق ٹھٹھہ کے شفقت شیرازی اور ملیر کے ساجد جوکھیو بھی کابینہ میں شامل کیے جائیں گے۔

تازہ ترین