• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جس مسئلے کو حل کرنے میں سالوں لگے وہ اے آئی سے صرف دو دن میں حل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سائنسدانوں نے سپر بگ کے جس مسئلے کو حل کرنے میں سالوں لگائے اس کو مصنوعی ذہانت نے صرف دو دن میں حل کردیا۔

امپیریل کالج لندن کے سائنسدانوں نے یہ جاننے کےلیے ایک دہائی لگائی کہ کچھ سپر بگ اینٹی بائیوٹک سے کیوں بچ جاتے ہیں؟

یہی سوال جب مصنوعی ذہانت سے پوچھا گیا تو اے آئی ٹول نے اس کا وہی جواب صرف 48 گھنٹوں میں دے دیا جس تک سائنسدان 10 سالہ محنت کے بعد پہنچے تھے۔

امپیریل کالج کے پروفیسر کا کہنا ہے کہ سپر بگ کے مسئلے سے متعلق ریسرچ اور اس کے نتائج تاحال پبلش نہیں کیے گئے، لہٰذا اس بات کا امکان نہیں کہ اے آئی نے پبلک ڈومین سے یہ معلومات لی ہوں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید