• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کابینہ نے 250 ڈیزل ہائبرڈ بسیں خریدنے کی منظوری دیدی

کراچی(جنگ نیوز)سندھ کابینہ کی جانب سے ڈھائی سو ڈیزل ہائبرڈ بسیں خریدنے کی منظوری دے دی گئی ہے،ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس کے دوران مراد علی شاہ کی جانب سے ڈھائی سو ڈیزل ہائبرڈ بسیں خریدنے کی منظوری دی گئی۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق منصوبے کے تحت 8 ارب روپے کی لاگت سے بسیں خریدی جائیں گی۔ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق یہ ڈیزل ہائبرڈ بسیں پہلے مرحلے میں پاکستان کے معاشی حب کراچی اور پھر سندھ کے اندرون شہر حیدرآباد، میرپورخاص، لاڑکانہ، سکھر میں چلائی جائیں گی۔

تازہ ترین