• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کابینہ کی مردم شماری کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کی منظوری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کابینہ نے مردم شماری کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کی منظوری دے دی،صوبے کے ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے قیام کا فیصلہ ،کابینہ نے کاشت کاروں کو باردانہ حاصل کرنے کیلئے پاس بک یعنی فارم IV تیار کرنے کی شرط ختم کردی ، کابینہ نےزکوٰۃ اینڈ عشر اایکٹ 2011میں ترمیم کی بھی منظوری دی ،اب ہائی کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج یا گریڈ 20 کے ریٹائرڈ سرکاری ملازم بطور چیئرمین زکوٰ ۃکونسل مقرر ہوسکےگا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے طویل اجلاس میں23نکاتی ایجنڈا پر غور و خوض کے بعد کئی اہم فیصلے کئےگئے ، اجلاس میں مردم شماری کے معاملے کو پارلیمنٹ میں لے جانے، سندھ سالڈ مینجمنٹ کو ڈویژنل سطح پر منتقل کرنا ، محکمہ خوراک کو گندم خریداری کیلئے فارم VII کی شرط ختم کرنا اور لا ء افسران اور گریڈ 16اور 17کے مختلف دیگر ملازمین کو ریگولر کرنے سے متعلق غیر قانونی قرار دئے گئے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنا شامل تھے۔

تازہ ترین