• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا عوام کو رمضان میں اشیائے خور و نوش کی فراہمی کا مطالبہ


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے رمضان المبارک میں اشیائے خور و نوش کی سستے داموں عوام کو فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رمضان کے دوران خوراک، پھل اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتیں کم کی جائیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی فراہمی کا طریقہ آسان اور اشیا کا معیار بہتر بنایا جائے۔


ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی صورتحال میں چینی کی قطاریں عوام کے لیے خطرہ اور ان کی توہین کے مترادف ہیں۔

ن لیگ کے صدر نے یہ بھی کہا کہ رمضان کے دوران اور عید کی آمد کے قریب بازاروں میں ہجوم کو خاص طور پر روکنا ہوگا۔

تازہ ترین