• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8.3 ارب کی مبینہ کرپشن، زرداری کے خلاف نیا ریفرنس دائر

8.3 ارب کی مبینہ کرپشن، زرداری کے خلاف نیا ریفرنس دائر


اسلام آباد (صباح نیوز)قومی احتساب بیورو( نیب) نے جعلی بینک اکائونٹ اسکینڈل میں سابق صدرآصف علی زرداری کیخلاف ایک اور ریفرنس دائرکردیا۔ نیب نے سابق صدرآصف علی زرداری کیخلاف جعلی اکائونٹ اسکینڈل میں ایک اورریفرنس دائر کردیا، آصف علی زرداری کیخلاف 8,3 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائرکیا گیا ۔ 

ریفرنس میں ایوان صدرکے سابق سٹینوگرافرمشتاق احمد بھی شریک ملزم نامزد کیے گئے ہیں۔ریفرنس میں کہا گیا کہ جعلی اکائونٹس کا استعمال کرکے 8 ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کی گئی، کرپشن کے پیسے سے آصف علی زرداری نے گھربھی خریدا۔

جعلی بینک اکائونٹ کیس کیا ہے؟ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2015 میں اسٹیٹ بینک نے ایف آئی اے کو مشکوک ترسیلات کی رپورٹ بھیجی گئیں۔ 

معاملے کی تحقیقات کے نتیجے میں کئی جعلی اکائونٹس سامنے آئے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر جے آئی ٹی بنائی گئی جس نے آصف علی زرداری اور اومنی گروپ کو مبینہ طور پر جعلی اکائونٹس کے ذریعے فوائد حاصل کرنے کا ذمہ دار قرار دیا۔

تازہ ترین