• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت بلوچ کےمولانافضل الرحمٰن ، گیلانی ،ابوالخیرزبیرسے رابطے

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نےپی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی ، جمعیت علمائے پاکستان کے صدر پیر اعجاز ہاشمی ، ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر سے ٹیلی فونک رابطے کیے اور ملکی حالات اورکورونا کی صورتحال اور سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا ۔ لیاقت بلوچ نے تحریک لبیک کے ناظم الامور علامہ فاروق الحسن کی عیادت کی ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ سیاسی اور انتخابی محاذ پر ہر جماعت کی پالیسی اور جماعت اسلامی کی حکمت واضح ہے ۔ سیاسی محاذ پر وسیع رابطے ناگزیر ہیں ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ عدالت عظمیٰ سے بالآخر اپنے ہی سنیئر جج کو انصاف مل گیا ۔ آزاد اور آئین کی پابند عدلیہ ہی ملک و ملت کے لیے مفید ہے ۔حکومتیں ، ریاستی ادارے ، سیاسی قوتیں اپنے آپ کو آئین سے بالاتر بنانے کا کھیل بند کریں ۔ لیاقت بلوچ نے منصورہ میں وفود سے ملاقات میں کہاکہ عمران سرکار بجلی ، گیس ، پانی ، تیل کی قیمتوں پر پہلے ہی ہوشربا ٹیکس غالب کر چکی ہے ۔ اب آئی ایم ایف کے حکم پر مزید سات سو ارب روپے کے ٹیکس عائد کر کے عوام کو لوٹنے کا قدم بڑھاچکے ہیں ۔ روزانہ اربوں روپے کے ہوائی منصوبوں کا اعلان کیا جارہاہے لیکن کورونا ویکسین خریداری کے لیے عوام دشمن مجرمانہ کردار ادا کیا جارہاہے ۔ گہرے بحران میں قومی قیادت کو قومی ترجیحات پر ڈائیلاگ کرناہوں گے ۔
تازہ ترین