• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرخ حبیب وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات مقرر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کو وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات بنا دیا گیا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی بیان جاری کیا ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے بیان میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے فرخ حبیب کو وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات مقرر کردیا ہے۔

اُنہوں نے فرخ حبیب کو وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات کی تقرری پر مبارکباد بھی دی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ فرخ حبیب کل عہدے کا حلف اُٹھائیں گے۔

تازہ ترین