• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز عیادت کیلئے ابصار عالم کی رہائش گاہ پہنچ گئیں

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز سینئر صحافی ابصار عالم کی عیادت کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئیں۔

مریم نواز کے ہمراہ مسلم لیگ نون کے پرویز رشید، خرم دستگیر، مریم اورنگزیب کے علاوہ دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) ابصار عالم گزشتہ ہفتے ایک قاتلانہ حملے میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے تھے ۔

ابصار عالم ایف الیون پارک میں واک کر رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی تھی۔

حملے کے بعد زخمی ابصار عالمی نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ مجھے لگا کہ ایک نامعلوم شخص میری طرف آرہا ہے، جو مجھ پر فائرنگ کر کے فرار ہوگیا۔

تازہ ترین