• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران صاحب اور شہزاد اکبر پر آرٹیکل 6 لاگو ہوتا ہے، ن لیگ

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب اور شہزاد اکبر پر آرٹیکل 6 لاگو ہوتا ہے۔

ایک بیان میں ترجمان ن لیگ نے مشیر احتساب شہزاد اکبر سے سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن کے سوالات کا جواب دینے کا مطالبہ کردیا۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ مشیر احتساب شہزاد اکبر بشیر میمن کے سوالات کا جواب دیں۔


انہوں نے کہا کہ کٹہرے میں کھڑے مجرم سوال نہ پوچھیں، جواب دیں، گھٹیا انتقامی سازش کرنے اور عہدوں کے ناجائز استعمال کا جواب دیں۔

ن لیگی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ قانون اور عوام کی عدالت میں مجرم آپ ہیں، عمران صاحب اور شہزاد اکبر رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، انہیں جواب دینا چاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران صاحب، شہزاد اکبر پر آرٹیکل 6لاگو ہوتا ہے، قانونی کارروائی کی جائے۔

تازہ ترین