سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن کے بیان کو حکومت کے خلاف چارج شیٹ قرار دے دیا۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینا انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان، وزیر قانون فروغ نسیم، مشیر احتساب شہزاد اکبر کو سامنے آکر الزامات پر وضاحت دینی چاہیے۔
سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ بشیر میمن کے بیان نے انتقام اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے پردہ اٹھایا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بشیر میمن کے بیان سے اپوزیشن کے تحفظات اور خدشات کو تقویت ملتی ہے۔