• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ: قومی شاہراہ کے کنارے جھونپڑیوں میں فحاشی کے اڈے قائم

ٹھٹھہ(نامہ نگار)ٹھٹھہ اور مکلی کے درمیان مرکزی قومی شاہراہ کے کنارے جھونپڑیوں میں بڑی تعداد میں قائم فحاشی کے اڈوں نے نوجوانوں کو بے راہ روی کی جانب راغب کرلیا ہے قومی شاہراہ پر واقع ان فحاشی کے اڈوں سے چند قدم کے فاصلے پر پبلک پارک اور مختار کار کا دفتر بھی ہے جبکہ پولیس افسران اور اہلکاروں کے علاوہ تمام ضلعی افسران اور عوامی نمائندے اس شاہراہ سے روزانہ گزرتے ہیں لیکن اس کے باوجود کھلے عام گناہ کی جانب راغب کرنے والی خواتین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ہے اور رات کے اوقات میں گزرنے والی گاڑیوں کو موبائل فون لائٹ کے ذریعہ اپنی جانب متوجہ کیا جاتا ہے۔ طویل عرصہ سے جاری فحاشی کے اس کاروبار سے کئی زندگیاں تباہ ہوگئی ہیں جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی سرپرستی میں یہ اڈے کام کر رہے ہیں اس لیے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔ مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان اڈوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین