• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی وبا، برطانیہ میں کورونا ویکسی نیشن کیلئے 42 سال عمر کے افراد بھی شامل

راچڈیل(نمائندہ جنگ)برطانیہ میں کورونا وائرس کیخلاف ویکسی نیشن کا سلسلہ کامیابی کے ساتھ جاری ہے ،کورونا ویکسی نیشن کے لیے 42سال تک کی عمر کے افراد کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ سیکرٹری صحت میٹ ہینکوک نے کہا ہے کہ ویکسی نیشن کے منصوبوں کو توسیع دینے کا سلسلہ جاری ہے جس کے مثبت نتائج مرتب ہو رہے ہیں ۔انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کوبتایا کہ ویکسی نیشن رول آئوٹ غیر معمولی طو رپر بہت مثبت جا رہا ہے اس کی رفتا ر حیرت انگیز ہے 42 اور 43 سال کی عمر کے تمام 1.3 ملین افراد کو این ایچ ایس کے ذریعے ویکسین کیلئے مدعو کیا جائے گا ۔ہیلتھ سروس کی آن لائن بکنگ سروس کا ویب لنک بھی جاری کیا ہے جس سے عوام براہ راست استفادہ حاصل کر سکتے ہیں جو لوگ انٹرنیٹ تک رسائی حاصل نہیں کرسکتے وہ انگلینڈ بھر میں ویکسین لگانے والے16سو سائٹس میں سے کسی پر بھی جا سکتے ہیں، 119پر بذریعہ فون بھی ویکسین کی سہولت حاصل کی جا سکتی ہے، انگلینڈ میں گزشتہ عمر کی حد44سے کم کر کے 42کی گئی ہے اس سے قبل45 تا 49 سال کی عمر میں دو تہائی افراد کو پہلے ہی ویکسین کی خوراک مل چکی ہے، توقع ہے کہ اس اسکیم سے لوگوں کو اگلے ہفتے مزید سہولیات اور پروگرام کو وسعت ملے گی ،این ایچ ایس کے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر اسٹیفن پووس نے گذشتہ روز کہا تھا کہ یہ این ایچ ایس عملے کی سخت محنت کا ثبوت ہے کہ پروگرام اس قدر تیزی سے آگے بڑھا ویکسینیشن کے تازہ ترین اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 33.7 ملین افراد کو کم از کم ایک خوراک دے دی گئی ہے ، اس بیماری کے خلاف تقریبا 12.9 ملین مکمل طور پر ویکسین لے چکے ہیں لیکن پہلی خوراک کی تعداد 7لاکھ 50ہزار سے کم ہو کر صرف 80ہزار تک ہو گئی ہے، سپلائی میں بعض اوقات کمی کے بعد حکام کو دوسرے خوراک کے اہداف کو پورا کرنے پر توجہ دینی پڑ رہی ہے۔
تازہ ترین